اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Big B Injured  حیدرآبد میں فلم شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی، پسلی میں آئی چوٹ - بگ بی کو چوٹ لگی

میگا اسٹار امیتابھ بچن حیدرآباد میں فلم 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ ان کی پسلیوں میں چوٹ لگی ہے اور وہ فلم کی شوٹنگ منسوخ کر کے ممبئی واپس چلے گئے ہیں۔ Big B Injured

بگ بی کو حیدرآباد میں پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران پسلی میں چوٹ لگی
بگ بی کو حیدرآباد میں پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران پسلی میں چوٹ لگی

By

Published : Mar 6, 2023, 10:51 AM IST

Updated : Mar 6, 2023, 11:32 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی آئندہ فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فائی تھرلر فلم کی شوٹنگ کے دوران میگا اسٹار سیٹ پر زخمی ہوئے لیکن وہ ٹھیک ہیں۔ عمر رسیدہ اداکار نے اپنے بلاگ میں اپنی صحت کے حوالے سے جانکاری شیئر کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی پسلی میں چوٹ آئی ہے اور یہ ان کے لیے تکلیف دہ ہے۔

اپنے بلاگ پر اداکار نے لکھا کہ 'حیدرآباد میں پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران، ایکشن شاٹ کے دوران، میں زخمی ہو گیا تھا.. بدقسمتی سے بگ بی کی پسلیوں کی کارٹلیج میں چوٹ آئی اور دائیں پسلی زخمی ہوا ہے۔ اداکار نے مزید لکھا کہ اس واقعے کے بعد ٹیم 'پروجیکٹ کے' کی شوٹ منسوخ کرنا پڑا۔ بگ بی نے اپنے گھر واپس آنے سے پہلے حیدرآباد میں ڈاکٹروں سے مشورہ لیا۔ علاج کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اس کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ 'پٹا لگا دیا گیا ہے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔ ہاں یہ تکلیف دہ ہے۔۔ حرکت اور سانس لینے پر زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔۔صحت معمول پر آنے سے پہلے کچھ وقت لگیں گے۔۔ درد کے لیے دوائی دی گئی ہے'۔

اداکار نے اپنے مداحوں کو مزید بتایا کہ پروجیک کے کے شوٹ کو روک دیا گیا ہے اور شوٹ کو اس وقت تک ملتوی کر دیا گیا ہے جب تک وہ چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو جاتے۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر واپس آگئے ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق آرام کر رہے ہیں۔ اداکار نے یہ بلاگ اپنے مداحوں کو مطلع کرنے کے لیے لکھا جو ان کے بنگلے جلسہ میں اتوار کے روز انہں دیکھنے کے لیے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس ہفتے ان سے نہیں مل پائیں گے۔ اداکار نے لکھا کہ ' یہ مشکل ہوگا یا میں کہوں ۔۔۔۔ میں آج شام جلسہ گیٹ پر خیر خواہوں سے نہیں مل سکوں گا.. اس لیے آپ مت آئیے.. اور جو لوگ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو جتنا ہوسکے یہ اطلاع دیں۔" اسکرین آئیکون نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہو رہے ہیں اور گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 6, 2023, 11:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details