حیدرآباد: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ طویل انتظار کے بعد بالآخر سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن ہی اس فلم کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں شائقین سنیما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ فلم دیکھنے والے ناظرین کو عامر کی یہ فلم بے حد پسند آ رہی ہے۔ Laal Singh Chaddha Review
ناظرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ایسی فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، جو کہانی اور کردار کی بنیاد پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مذول کرلیتی ہے۔ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ اگر آپ نے فاریسٹ گمپ دیکھا ہے تو لال سنگھ چڈھا کیوں دیکھنا، یہ فلم انہیں یہ بتاتی ہے کہ جب کمال کے ساتھ ریمیک بنتا ہے تو ایک نئی کہانی جنم لیتی ہے۔ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' ایک شاہکار ہے۔ ایک زبردست فلم جو آپ کے دل کو چھو سکتی ہے اور نمائش ختم ہونے کے بعد بھی آپ کی یادوں میں رہنے والی فلم ہے۔