حیدرآباد: باہوبلی اسٹار پربھاس اور خوبصورت اداکارہ کریتی سینن کی ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اپنی فلم آدی پروش کی ریلیز کے بعد منگنی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ پربھاس اور کریتی کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام کا ہیش ٹیگ 'پرا کریتی' بناکر کر ٹرینڈ کرنا شروع کردیا ہے۔Prabhas-Kriti Sanon Engagement Rumours
پربھاس اور کریتی سینن کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت دوبارہ گردش کرنے لگیں جب ورون دھون نے ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا پر اپنی فلم بھیڑیا کی تشہیر کے دوران کریتی اور پربھاس کے رومانس کی جانب اشارہ دیا تھا۔ جب شو کے جج اور فلمساز کرن جوہر نے ورون سے پوچھا کہ ان کے لسٹ میں کریتی کا نام کیوں نہیں ہے تب میں تیرا ہیرو کے اداکار نے جواب میں کہا کہ 'کریتی کا نام اس لیے نہیں ہے کیونکہ کریتی کا نام کسی اور کے دل میں ہے۔ ایک آدمی ہے جو ممبئی میں نہیں ہے، وہ اس وقت شوٹنگ کر رہا ہے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ'۔ ورون کے اس تبصرے کے بعد کریتی کو شرماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کریتی اور پربھاس کی ڈیٹنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ اگرچہ اداکاروں نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، لیکن پرستار بے صبری سے ان کے رشتے کی تصدیق ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اب ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پربھاس نے آدی پروش کے سیٹ پر کریتی کو پرپوز کیا ہے۔ پربھاس نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر رومانوی طریقے سے کریتی کو پرپوز کر کے سب کو حیران کردیا لیکن آخرکار کریتی نے شادی کے لیے ہاں کہہ دیا ہے۔ یہ جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں اور آئندہ سال آدی پُروش کے بڑے پردے پر آنے کے بعد ہی دونوں اس کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔