اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Empire Magazine's 50 Greatest Actors List: شاہ رخ خان دنیا کے بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد بھارتی بنے - امپائز میگزین کے اب تک کے 50 بہترین اداکار

پٹھان تنازعہ کے درمیان شاہ رخ خان واحد ہندوستانی اداکار بن گئے ہیں جنہیں ایمپائر میگزین کے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ڈینزیل واشنگٹن، ٹام کروز، فلورنس پگ اور ٹام ہینکس سمیت دیگر کو بھی 50 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ Empire Magazine's 50 Greatest Actors List

شاہ رخ خان دنیا کے بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد بھارتی بنے
شاہ رخ خان دنیا کے بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد بھارتی بنے

By

Published : Dec 21, 2022, 11:41 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، جن کے مداح دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، اب ایمپائر میگزین کی اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد بھارتی اداکار بن گئ ہیں۔ جہاں بھارت میں انہیں ان کی فلموں کے لیے بائیکاٹ جیسی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں سپراسٹار کو بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کے لیے پہچان مل رہی ہے۔ سال 1992 میں فلم دیوانہ سے بطور بالی ووڈ اداکار اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے شاہ رخ نے دل والے دلہنیا لے جائیں، سودیس، چک دے انڈیا او مائی نیم از خان جیسی کئی شاندار فلموں میں لاجواب اداکاری کی ہے۔ انہیں بھارتی سنیما میں ان کے تعاون کے لیے متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ Amid Pathaan controversy, SRK becomes the only Indian to get featured in this list

شاہ رخ کی منیجر پوجا ددلانی نے منگل کو اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیشپن میں انہوں نےلکھا کہ ' شاہ رخ خان اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی ایمپائر لسٹ میں جگہ بنانے والے واحد بھارتی ہیں۔۔۔ ہمیشہ ہمیں فخر محسوس کرواتے ہیں'۔ Empire Magazine's 50 Greatest Actors List

ان کے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے خوب سارا تبصرہ کیا۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اعلیٰ، کنگ'۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' وہ مستحق ہیں۔ ایک اداکار اور انسان کے طور پر وہ اس دنیا سے پرے ہیں'۔ وہیں ایک مداح نے سپراسٹار کی حمایت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہم اس پوری دنیا کے سب سے بڑی شخصیت کے ساتھ کھڑے ہیں'۔ اس فہرس میں شاہ رخ خان کے علاوہ ڈینزیل واشنگٹن، ٹام کروز، فلورنس پگ اور ٹام ہینکس سمیت دیگر کو بھی 50 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ Empire Magazine's 50 Greatest Actors List

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں میکرز نے فلم بیشرم رنگ کے پہلے گانے کی نقاب کشائی کی جسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا لیکن کچھ سیاستدانوں نے گانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے یہ بھی کہا کہ فلم کے گانے میں تبدیلی نہیں کی گئی تو اسے ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی آنے والی فلم ڈنکی ہے جس میں تاپسی پنو بھی ہوں گی اور وہیں وہ جنوبی ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row 'شاہ رخ کو فلم پٹھان اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details