سپرہٹ فلم 'غدر' کی اداکارہ امیشا پٹیل ان دنوں اسی فلم کے سیکوئل 'غدر2' میں کام کرنے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ امیشا پیٹل آج دہلی میں نظر آئیں، لیکن اس بار وہ دہلی اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہیں دوارکا میں 'سندھیا میک اوور' کے پانچویں آؤٹ لیٹ کو لانچ کرنے کے لیے موجود تھیں۔ واضح رہے کہ 'سندھیا میک اوور' کی سری نگر اور دہلی میں چار دیگر شاخیں بھی ہیں، جب کہ دوارکا سیکٹر-7 میں نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ Ameesha Patel in Delhi
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیشا کا کہنا تھا کہ 'خواتین کے لیے نہ صرف جسمانی طور پر فٹ رہنا اور اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے بلکہ یہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے۔ 'سندھیا میک اوور' خواتین کو اپنے اندر خوبصورت تبدیلی محسوس کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انسان کے لیے باطنی اور ظاہری دونوں ہی خوبصورتی ضروری ہے، جب کہ خواتین کو ہر ممکن طریقے سے اپنے آپ کو لاڈ پیار کرنے اور سنوارنے کا حق ہے۔