رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب ہے اور اداکار علی گونی اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ مکہ میں پہلا عمرہ ادا کرنے جا رہے ہیں۔ علی پہلی بار عمرہ کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ ان کا سب سے بڑا خواب تھا اور وہ مکہ میں اپنا پہلا روزہ رکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔Aly Goni to Perform Umrah
انہوں نے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' انتظار نہیں کرسکتا۔ یہ میرا سب سے بڑا خواب تھا الحمد اللہ۔۔ مکہ میں میرا پہلا روزہ۔۔اللہ آپ سب کو یہ موقع دے۔ آمین۔۔اور میں اپنا پہلا عمرہ اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ کرنے پر بہت خوش ہوں'۔
واضح رہے کہ علی اور عاصم سے پہلے اداکارہ جنت زبیر، فیصل اور گوہر خان، ثنا خان سمیت کئی ٹیلی ویژن اداکار حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 23 مارچ سے شروع ہوگا۔