اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rishi Kapoor Death Anniversary: عالیہ بھٹ نے اپنے سسر رشی کپور کی برسی پر انہیں یاد کیا - رشی کپور کی دوسری برسی

عالیہ بھٹ نے اپنے سسر رشی کپور کو ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ رشی، رنبیر اور نیتو کپور کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا کہ 'ہمیشہ اور ہمیشہ'۔ Rishi Kapoor Death Anniversary

عالیہ بھٹ نے اپنے سسر رشی کپور کی برسی پر انہیں یاد کیا
عالیہ بھٹ نے اپنے سسر رشی کپور کی برسی پر انہیں یاد کیا

By

Published : Apr 30, 2022, 4:48 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ہفتے کے روز اپنے سسر، لیجنڈری اداکار رشی کپور کی دوسری برسی پر انہیں یاد کیا، جنہوں نے 30 اپریل 2020 کو اس دنیا سے الوداع کہہ دیا تھا۔ راضی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر آنجہانی اداکارہ کے ساتھ لی ہوئی ایک پرانی تصویر کو شیئر کیا ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ Alia Bhatt Remembers Rishi Kapoor on his Death Anniversary

عالیہ، جو حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، نے اپنے شوہر کے والد اور اداکارہ رشی کپور کے ساتھ اپنے قریبی رشتہ کی جھلک شیئر کی۔ واضح رہے کہ جب رشی کپور حیات میں تھے تب عالیہ نے کئی بار کپور خاندان کے ساتھ اپنی لی گئی تصاویر کو شیئر کیا تھا۔ اب جب وہ بھی کپور خاندان کا حصہ بن گئی ہے تب عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ رشی، رنبیر اور نیتو کپور کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا کہ ' ہمیشہ اور ہمیشہ'۔ اس کے علاوہ عالیہ نے اس فیملی فوٹو پر ایک دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے سسر رشی کپور کی برسی پر انہیں یاد کیا

آج عالیہ کے علاوہ رشی کی اہلیہ اور تجربہ کار اداکار نیتو کپور نے بھی اپنے آنجہانی شوہر کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا تھا۔ نیتو نے لکھا تھا ' رشی جی کو ہمیں چھوڑے ہوئے آج دو سال ہو گئے ہیں، 45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے'۔ نیتو نے یہ بھی کہا کہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد انہیں کام میں سکون ملا۔ نیتو نے لکھا تھا 'اس وقت میرے دل کو ٹھیک کرنے اور مجھے ذہنی طور پر مصروف رکھنے کا ایک ہی طریقہ تھا۔۔۔۔۔۔ فلم اور ٹیلی ویژن نے میرا خیال رکھا، رشی جی آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ ہمیشہ سب کے دلوں میں رہیں گے'۔

واضح رہے کہ رشی کپور لیوکیمیا جیسی بیماری میں مبتلا تھے اور انہوں دو سال اس بیماری سے جنگ لڑی لیکن 67 سال کی عمر میں انہوں نے ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔

مزید پڑھیں: Rishi Kapoor Death Anniversary: رشی کپور کی دوسری برسی کے موقع پر نیتو سنگھ کا جذباتی پوسٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details