ممبئی: پٹھان کی ہمت ٹائیگر 3 میں نظر آنے والی ہے۔ پٹھان میں سلمان خان کے ٹائیگر اوتار میں نظر آنے کی تصدیق کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی لیکن اب خبر آئی ہے کہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں جلوہ گر ہوں گے۔ پٹھان کے ساتھ ساتھ ٹائیگر اور وار فرنچائزز (وار ایک سپر ہٹ فلم ہے جس میںہریتک روشن نے را کے ایجنٹ میجر کبیر دھالیوال کا کردار ادا کیا ہے) بالی ووڈ کی تین جاسوسی فلم ہوجائے گی، جسے پروڈیوس یش راج فلمز نے کیا ہے۔SRK in Salman's Tiger3
اطلاع کے مطابق شاہ رخ خان پٹھان کی ریلیز کے فوراً بعد ٹائیگر 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے، اس طرح ٹائیگر فرنچائز میں ان کی موجودگی کی تصدیق ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا کی ان جاسوسی فلموں میں سلمان، ریتک اور شاہ رخ خان کے راستے ایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں۔ تینوں اسٹارز کی الگ الگ جاسوسی کہانیوں کا ملاپ آخر کے پارٹ میں دکھایا جائے گا۔