حیدرآباد: بالی ووڈ کی نئی شادی شدہ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم 'برہمسترا' کی ریلیز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ فلم برہمسترا 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ رنبیر اور عالیہ اپنی پہلی فلم کو لے کر جتنے پر جوش ہیں، اتنے ہی گھبرائے ہوئی بھی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہ جوڑا فلم کی تشہیر میں مصروف ہے۔ اب جوڑے کو گزشتہ رات حیدرآباد میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد حاملہ عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔Baby on Board Inscribed on Alia Bhatt Suit
عالیہ بھٹ، جو شوہر رنبیر کپور کے ساتھ حیدرآباد میں فلم برہمسترا کی تشہیر کے لیے پہنچی تھیں، یہاں وہ ایک خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ عالیہ نے تشہیر کے لیے گلابی رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا۔ اداکارہ اس لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔
عالیہ کے اس خوبصورت گلابی سوٹ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ سوٹ اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے پیچھے 'بی بی آن بورڈ' لکھا ہوا تھا۔ جس کا مطلب ہے 'بچہ جلد آنے والا ہے'۔ مداحوں کو عالیہ بھٹ کا یہ انداز بہت پسند آیا۔ وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کو یہ پسند نہیں آیا۔ وہیں حیدرآباد میں فلم کی تشہیر کے دوران لی گئی رنبیر کپور کی ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں رنبیر تیلگو زبان میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔