اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor Misses Alia and Raha: رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحہ کو یاد کر رہے ہیں - رنیبر عالیہ اور بیٹی کو یاد کر رہے ہیں

رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی راحہ کو بے حد یاد کر رہے ہیں۔ عالیہ راحہ کو اپنے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر لے گئی ہیں۔ ایک تقریب کے دوران رنبیر نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

طرنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحہ کو یاد کر رہے ہیں
رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحہ کو یاد کر رہے ہیں

By

Published : Mar 4, 2023, 2:29 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے آخری گانے کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں۔ اداکارہ اپنی بیٹی راحہ کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہیں جہاں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ وادی میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ راحہ کی پیدائش کے بعد کشمیر میں راکی اور رانی کی پریم کی شوٹنگ عالیہ کی پہلی شوٹنگ ہے۔ عالیہ اور رنبیر کے گھر 6 نومبر 2022 کو راحہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب رنبیر کپور اہلیہ اور بیٹی کے کشمیر چلے جانے پر بے حد افسردہ ہیں اور انہیں بہت یاد کر رہے ہیں۔ Ranbir Kapoor Misses Alia and Raha

جہاں عالیہ راکی اور رانی کی پریم کہانی گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں، وہیں رنبیر بھی اپنی آئندہ فلم تو جھوٹی میں مکار کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب عالیہ اور راحہ رنبیر سے دور ہیں۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیر نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ بدقسمتی سے عالیہ کشمیر میں شوٹنگ کر رہی ہے اور راحہ کو اپنے ساتھ لے گئی ہے، میں دونوں کو بہت یاد کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ تو جھوٹی میں مکار رنبیر کپور کی ایک اور رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ یہ فلم لو رنجن کی ہدایت کاری میں بنی ہے اور اس میں شردھا کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ تو جھوٹی میں مکار 8 مارچ کو بڑے پردے پر آئے گی۔

رنبیر کی سندیپ ریڈی وانگا کی کرائم تھرلر اینیمل بھی آنے والی ہے۔ اداکار اس فلم میں ایسے اوتار میں نظر آنے والے ہیں، جس کا کردار انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔ اس فلم میں انیل کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بابی دیول بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایک باپ بیٹے کی کہانی ہے جس میں ایکشن، رومانس، انتقام اور ڈرامہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Photos Viral From Kashmir: کشمیر میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ سیٹ سے عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details