حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں فیملی کے ساتھ لندن روانہ ہوئی تھیں۔ کشمیر میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عالیہ شادی اور ماں بننے کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منانے کے لیے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ لندن گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اب اداکارہ نے اپنی لندن چھٹیوں کی کچھ تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔Alia Bhatt London Vacation
پیر کے روز عالیہ نے انسٹاگرام پر لندن کی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی۔ تصویروں کی اس سیریز میں اداکار نے برطانیہ میں اپنے عزیز اور قریبی لوگوں کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کو قید کیا ہے۔ رنبیر کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرنے سے لے کر لندن کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے تک عالیہ نے بظاہر اپنی سالگرہ کو بے حد خاص انداز میں منایا ہے۔
عالیہ کی چھٹی والی تصویروں میں ایک ایسی تصویر بھی شامل ہے جہاں رنبیر سائیکل کی سواری کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں عالیہ کی پیاری مسکراہٹ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں عالیہ اپنی بڑی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ہے 'لندن 2023'۔
عالیہ بھٹ کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو عالیہ فی الحال کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی ہیں، جس میں رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 28 جولائی کو بڑے پردے پر آئے گی۔ اس کے علاوہ عالیہ فرحان اختر کی ہدایتکار میں بننے والی فلم جی لے ذرا میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ کترینہ کیف اوار پرینکا چوپڑا جونس کے ساتھ پہلی بار کام کرتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا