اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dadasaheb Phalke Awards 2023 دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تقریب میں عالیہ بھٹ ریکھا کے ساتھ نیڈ کارپیٹ پر نظر آئیں، دیکھیں ویڈیو - ریکھا اور عالیہ بھٹ ریڈکارپیٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گنگوبائی کے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کی ٹرافی جیتی۔ ان کی ملاقات تجربہ کار اداکار ریکھا سے ہوئی جب وہ ریڈ کارپٹ پر اپنی ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہی تھیں۔ دونوں کے ریڈ کارپیٹ پر گزارے گئے اس پیارے لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تقریب میں عالیہ بھٹ ریکھا کے ساتھ نیڈ کارپیٹ پر نظر آئیں
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تقریب میں عالیہ بھٹ ریکھا کے ساتھ نیڈ کارپیٹ پر نظر آئیں

By

Published : Feb 21, 2023, 3:03 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): پیر کے روز دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز میں بالی ووڈ کے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس درمیان تجربہ کار اداکارہ ریکھا کو عالیہ بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔ ستاروں سے سجے اس تقریب میں جہاں ریکھا سفید اور سنہری ریشمی ساڑھی میں ملبوس نظر آئیں وہیں عالیہ نے اپنے گنگوبائی کے کردار کی طرح اس تقریب کے لیے سفید ساڑھی کا انتخاب کیا، جس میں وہ خوبرو نظر آرہی ہیں۔Dadasaheb Phalke Awards 2023

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں ریکھا اور عالیہ کو پاپرازیوں کے سامنے اپنے ایوارڈ کے ساتھ تصویریں کھینچاتے دیکھا گیا۔اس دوران عالیہ نے تجربہ کار اداکارہ کو گلے لگایا۔ وہیں ریکھا نے بھی عالیہ کو ان کے گال پر بوسہ دیا۔ اس کے بعد بالی ووڈ کی دونوں حسینائیں گفتگو میں مگن نظر آئیں۔ اس ایوارڈ تقریب میں عالیہ بھٹ کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہیں ریکھا کو بھارتی سنیما میں اپنے شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پیر کے شام منعقدہ پروقار ایوارڈ تقریب میں ان باصلاحیت فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے بھارتی سنمیا میں شاندار خدمات انجام دیے ہیں۔ تقریب میں موجود دیگر مشہور شخصیات میں انوپم کھیر، ورون دھون، رونیت رائے، شریس تلپڑے، آر بالکی، ساحل خان، نتالیہ بارولیچ، جینتی لال گڈا، سچیت، پرمپارا، وویک اگنی ہوتری، رشب شیٹی اور ہری ہرن شامل تھے۔ وہیں عالیہ اگلی بار کرن جوہر کی 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئیں گی، جس میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی اہم کردار میں ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ان کے پاس فرحان اختر کی 'جی لے ذرا' بھی ہے۔

وہیں عالیہ، جنہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی بچی کا استقبال کیا، حمل کے فورا بعد اپنا وزن کم کرنے کے لیے شائقین کی جانب سے پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Dadasaheb Phalke Awards 2023: عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتا، فاتحین کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details