حیدرآباد: راکی اور رانی کی پریم کہانی کے میکرز نے بدھ کے روز عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا گانا تم کیا ملے ایک طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا ہے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے بول اور پریتم کی موسیقی سے سجے اس گانے کو گلوکار اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے اپنی آواز دی ہے۔ تم کیا ملے کی خوبصورت دھن اور گانے کی ویڈو راکی اور ران کی محبت کی کہانی کو بیان کرتی ہے۔ Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani Song Out
انسٹاگرام پر دھرما پروڈکشن نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' محبت کے ساتھ اور محبت کے لیے! اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال کی دلفریب آوازوں میں تم کیا ملے گانا اب ریلیز ہوگیا ہے!راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جون کی فلم انڈسٹری میں ان کی 25 ویں سالگرہ کے موقع 28 جولائی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔
فلم کے پہلے گانے کی ریلیز سے چند گھنٹے قبل فلمساز کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آنے والی فلم کے گانے تم کیا ملے کا موشن پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے ایک لمبا نوٹ بھی لکھا اور کہا کہ یہ گانا ان کے انکل اور معروف ہدایت کار یش چوپڑا کو خراج عقیدت ہے۔