اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی بیٹی راحہ کپور کے نام سے روبرو کرانے اور اپنی بیٹی کی بارسلونا جرسی کی جھلک شیئر کرنے کے ایک دن بعد مشہور ہسپانوی فٹبال کلب نے جوڑے کو مبارکباد بھیجی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔ جمعہ کے روز ٹویٹر پر ایف سی بارسلونا نے عالیہ کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر کو دوبارہ شیئر کیا۔Barcelona Congratulate Ranbir and Alia
بارسلونا کے آفیشیل ٹویٹر پیج نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' مبارک ہو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور !! ایک نیا بارسلونا فین پیدا ہوگیا ہے۔ ہم بارسلونا میں آپ سب سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے'۔ ہسپانوی فٹ بال کلب کی یہ مبارکباد رنبیر اور عالیہ کی جانب سے اپنی بیٹی راحہ کپور کے نام کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
وہیں مداحوں نے بارسلونا کی اس مبارکباد والی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا' یہ بہت بڑی چیزی ہے، ایف سی بارسلونا نے رنبیر اور عالیہ کو مبارکباد دی ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' دنیا کے سب سے بہترین کلب نے بچے کو اپنی دعائیں دی ہے'۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور ایف سی بارسلونا کے پرجوش پرستار ہیں۔ چند سال قبل کلب نے انہیں بارسلونا کی ایک شرٹ تحفے میں دی تھی جس پر لیونل میسی کے دستخط تھے۔ سال 2011 میں رنبیر کی بارسلونا میں میسی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں رنبیر نے 2011 میں کہا تھا کہ 'میں صرف ایک اداکار ہوں، میسی ایک راک اسٹار ہیں... اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میں پروفیشنل فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلتا'۔