ممبئی (مہاراشٹر): عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو حال ہی میں ہوائی اڈے پر دیکھا گیا تھا اور جب سے ان کی ہوائی اڈے کی تصاویر وائرل ہوئی ہے تب سے مداحوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی کہ یہ جوڑا کہاں گیا ہے! لیکن اب مداحوں کی یہ الجھن سلجھ گئی ہے کیونکہ ہمیں معلوم ہوگیا کہ یہ جوڑا اس وقت اٹلی کی سنہری دھوپ میں اپنی شاندار چھٹیاں گزار رہا ہے اور سونم کپور نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔Alia and Ranbir are on Babymoon
عالیہ نے اپنی چھٹی کے مقام کا ذکر کیے بغیر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔ جس پر سونم کپور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' میں اپنے بیبی مون کے لیے بھی یہیں گئی تھی۔ یہ جگہ سچ میں بہترین ہے، مزے کرو'۔ اس تصویر میں عالیہ کے چہرے پر حاملہ ہونے کی رونق صاف نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال جون میں سونم اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے بھی اٹلی میں اپنا بے بی مون منایا۔ سونم اور آنند نے اس سال مارچ میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔
وہیں عالیہ نے اس سال جون میں اعلان کیا کہ وہ رنبیر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ برہمسترا جوڑے نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں واقع رنبیر کی رہائش گاہ میں اپنے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ شادی کے دو ماہ بعد اس جوڑے نے اپنے مداحوں کو اتنا بڑا تحفہ دیا۔
عالیہ کو آخری بار ڈارلنگز میں دیکھا گیا تھا جسے ناقدین اور شائقین کی جانب سے بہت پیار اور پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ فلم گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی ہے اور نیٹ فلکس چارٹس میں سرفہرست رہی ہے۔
مزید پڑھیں:سونم کپور کی گود بھرائی سے تصویریں سامنے آئیں، دیکھیں
عالیہ آئندہ آیان مکھرجی کے برہمسترا: پارٹ ون - شیوا میں پہلی بار رنبیر کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ رنبیر اور عالیہ کے علاوہ اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور جنوبی اداکار ناگارجنا بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ برہمسترا اسی دن سے سرخیوں میں ہے جب سے اس فلم کا اعلان ہوا ہےاور اس فلم کے پروڈکشن کا کام مکمل ہونے میں چار سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔