حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو بہت بڑی خوشخبری دی ہے۔ عالیہ بھٹ نے حاملہ ہونے کی خبر شادی کے دو مہینے بعد مداحوں کو دی ہے۔ دراصل اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے پیر کو دو تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بیٹھے نظر آرہے ہیں اور دونوں الٹرا ساؤنڈ مشین کو بڑی مسرت سے دیکھ رہے ہیں۔Alia Bhatt Announce Pregnancy
اس کے ساتھ اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں ایک شیر کا پورا خاندان یعنی ماں، باپ اور بچہ بھی نظر آرہا ہے۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا ہے، 'ہمارا بچہ... جلد آ رہا ہے'۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس 14 اپریل کو اداکار رنبیر کپور سے شادی کی۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی کو ڈھائی ماہ ہو گئے ہیں اور جوڑے نے مداحوں کو اتنی بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ رنبیر اور عالیہ نے 14 اپریل کو ایک نجی تقریب میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔