اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt has no regrets to having a baby: 'کیریئر کے عروج کے دوران ماں بننے کے فیصلہ پر کوئی افسوس نہیں'، عالیہ بھٹ - نجی زندگی کے فیصلے پر عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کے عروج پر ماں بننے کے فیصلے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا ماں بننے کے اس فیصلے پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہے۔ عالیہ نے اپنے حمل کے دوران ڈارلنگز، برہمسترا جیسی کامیاب فلمیں دیں اور یہاں تک اس دوران انہوں نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم 'ہارٹ آف اسٹون' کی شوٹنگ بھی کی۔Alia Bhatt has no regrets to having a baby

کیرئیر کے عروج کے دوران ماں بننے کے فیصلہ پر کوئی افسوس نہیں
کیرئیر کے عروج کے دوران ماں بننے کے فیصلہ پر کوئی افسوس نہیں

By

Published : Jan 2, 2023, 11:17 AM IST

عالیہ بھٹ کے لیے سال 2022 ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی دونوں لحاظ سے لاجواب رہا۔ گزشتہ سال نہ صرف انہوں نے گنگوبائی کاٹھیاواری، ڈارلنگز، آر آر آر اور برہمسترا جیسی کامیاب ترین فلمیں دی بلکہ اس سال ہی انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار رنبیر کپور سے شادی کی اور ایک بیٹی کی ماں بھی بنیں۔ اب اداکارہ نے حال ہی میں 2022 میں لیے گئے اپنے فیصلوں کے بارے میں بات کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کام اور نجی زندگی سےمتعلق تمام چیزوں کے فیصلے دل سے لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اس سے زیادہ کبھی خوش نہیں رہی ہیں۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے عروج کے دوران ماں بننے کے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ Alia Bhatt has no regrets to having a baby

عالیہ اور رنبیر کپور نے کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو شادی کی۔ ان کی شادی ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ واستو میں ہوئی۔ شادی کے دو ماہ بعد عالیہ نے اعلان کیا کہ وہ والدین بننے کے لیے تیار ہیں۔ نومبر میں عالیہ نے بیٹی راحہ کی پیدائش کا اعلان کیا اور اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری دی اور کہا کہ 'اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ سے پوچھا گیا کہ ' کن چیزوں نے انہیں اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کے لیے متاثر کیا'۔ بامبے ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ نے کہا کہ 'زندگی میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا ہے۔ جو چیز میرے لیے کام کرتی ہے وہ کسی اور کے لیے کام نہیں کر سکتی۔ میں ہمیشہ سے اپنے دل کی سننے والی رہی ہوں۔ آپ زندگی کے بارے میں پلان نہیں کرسکتے، زندگی خود تمام پلانز بناتی ہے اور آپ کو صرف اس راستے پر چلنا ہوتا ہے۔ چاہے فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں ہمیشہ اپنے دل کو فیصلہ کرنے دیتی ہوں۔ جی ہاں، اپنے کیریئر کے عروج پر، میں نے شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ کس نے کہا کہ شادی یا ماں بننے سے میرے کام میں کچھ بھی تبدیلی آئے گی؟ یہاں تک کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایسا ہونے دو۔ مجھے پرواہ نہیں ہے۔ میں جانتی تھی کہ زندگی میں مجھے کبھی ماں بننے کے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔ یہ تو قدرتی ہے۔ یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔ میں کبھی بھی اس سے زیادہ خوش یا زیادہ مطمئن نہیں رہی'۔

ماں کے طور پر ہر لمحہ زیادہ معنی خیز معلوم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میں ایک اداکار کے طور پر خود پر یقین رکھتی ہوں۔ اگر آپ محنت کرتے ہیں تو اچھے اداکار ہیں اور اگر لوگ آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس کام آئے گا۔ اور اگر آپ کے پاس کوئی کام نہیں آتا ہے تو ٹھیک ہے۔ شاید یہ آپ کا وقت نہیں ہے۔ میں ایسی انسان نہیں ہو جو اس کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں۔ میں اپنے کام کی بہت قدر کرتی ہوں لیکن میں اس سے کہیں زیادہ اپنی زندگی کی بھی قدر کرتی ہوں اور میں دونوں کے درمیان توازن قائم کرنا چاہتی ہوں۔ دل میں جو آتا ہے وہ کرو'۔ عالیہ اور رنبیر نے اپنی بیٹی کا نام راحہ کپور رکھا ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ عالیہ اگلی بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details