مشہور فلمساز کرن جوہر کے مقبول ٹاک شو 'کافی ود کرن' کا ساتواں سیزن بھی مکمل طور پر دھوم مچانے والا ہے۔ کرن کا یہ ٹاک شو چونکا دینے والے انکشافات اور مشہور شخصیات کے عجیب و غریب جوابات کے لیے مشہور ہے۔ شو کے ساتویں سیزن کے نشر ہونے میں دو دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے اس کا ایک پرومو کلپ سامنے آیا ہے، جس میں عالیہ بھٹ شو میں کرن کے سامنے بیٹھی ہیں اور اپنی 'سہاگ رات' کی باتیں بتا رہی ہیں۔Koffee With Karan Show
عالیہ بھٹ نے سہاگ رات پر کیا کہا؟
کرن جوہر نے جو پرومو شیئر کیا ہے، اس میں گیسٹ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کا تعارف دو خوشحال شادی شدہ لوگوں کے طور پر کروایا۔ اس پر رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اور عالیہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ ہر بار کی طرح رنویر سنگھ مستی کے موڈ میں نظر آئے۔ اس کے بعد کرن نے ایک سوال عالیہ سے پوچھا کہ شادی کے بعد ان کا کیا بھرم ٹوٹ گیا؟ اس پر عالیہ نے ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ کرن جوہر اور رنویر سنگھ سنتے ہی ہنس پڑے۔ عالیہ کہتی ہیں، سہاگ رات جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، آپ اتنے تھکے ہوتے ہیں۔ اس پر کرن جوہر اور رنویر ہنس پڑے۔'
رنویر کی سیکس پلے لسٹ
اس کے بعد کرن جوہر اگلے مہمان رنویر سنگھ سے پوچھتے ہیں، کیا آپ کے پاس کوئی سیکس پلے لسٹ ہے؟ رنویر کا جواب سن کر عالیہ اور کرن حیران ہوگئے۔ رنویر سنگھ کہتے ہیں، 'میرے پاس مختلف سیکس پلے لسٹ ہیں۔ اس کے بعد وہ سُر نکال کر سناتے ہیں جس کے بعد عالیہ بھی رنویر کے ساتھ جوائن کر لیتی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کا چیٹ شو 7 جولائی سے disney + hotstar پر ٹیلی کاسٹ ہونے جا رہا ہے۔