اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alia and Ranbir's Wedding: عالیہ بھٹ نے رنبیر سے شادی کی خبروں کے درمیان ایک ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا - عالی نے اپنی شادی پر ہوئی وائرل ریل پر ردعمل دیا

اداکارہ عالیہ بھٹ مشہور یوٹیوبر نکونج لوٹیا کے ذریعہ بنائی ہوئی ریل کو دیکھ کر بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ اگرچہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی شادی کے بارے میں کوئی باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے، تاہم ان کی شادی کی بات سن کر مداحوں میں جوش و خروش ہے۔ اس درمیان انسٹاگرام میں عالیہ اور رنبیر کی شادی پر بنائی گئی ریل پر دلہن بننے والی عالیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ Alia and Ranbir's Wedding

عالیہ بھٹ نے رنبیر سے شادی کے خبروں کے درمیان ایک ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا
عالیہ بھٹ نے رنبیر سے شادی کے خبروں کے درمیان ایک ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا

By

Published : Apr 11, 2022, 12:42 PM IST

بالی ووڈ کی نئی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور چند دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ فی الحال اس جوڑی نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی شادی کو لے کر مداحوں میں جو خوشی نظر آرہی ہے، اس پر عالیہ بھٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دراصل انسٹاگرام پر ایک ریل وائرل ہورہا ہے، جسے مشہور یوٹیوبر نکونج لوٹیا نے بنایا ہے، اسی ریل کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کا خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ہے۔ Alia Bhatt Reaction to a Viral Reel

اتوار کو عالیہ نے یوٹیوبر نکونج ، جسے بی یو نک کے نام سے جانا جاتا ہے ، کی ریل پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس ریل کو مشہور فلم کبیر سنگھ کے ایک سین کی نقل کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ نکونج نے ریل کے کیپشن پر لکھا ہے کہ ' میں 17 اپریل کو'۔ اس ریل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نکونج ایک کار کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔ اس کار کے پیچھے والی شیشے پر دل کی شکل کا ایک پلے کارڈ بنا ہوا ہے، جس پر لکھا ہے ' عالیہ ویڈز رنبیر'۔ اس ریل میں فلم کبیر سنگھ کا ایک نغمہ ' او پریاتھما' کو بھی سنا جاسکتا ہے۔ بی یونک کی اس ریل پر عالیہ نے ایک ہنسنے والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ' مر گئی'۔ BeYouNick's Reel on Alia's Wedding

اطلاع کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریب آر کے ہاؤس میں 13 اپریل سے شروع ہونے والی ہے اور یہ 4 دن تک جاری رہے گی۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ یہ جوڑا 17 اپریل کو ممبئی کے لگژری ہوٹل تاج محل پیلس میں ایک شاندار دعوت بھی دینے والا ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ کی محبت کی کہانی فلم برہمسترا کے شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی۔ ان دونوں کے رشتےکی خبر تب سامنے آئی تھی جب دونوں نے سال 2018 میں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ Alia Bhatt and Ranbir Wedding

ABOUT THE AUTHOR

...view details