حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں۔ عالیہ اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کی وجہ سے بھی سُرخیوں میں رہتی ہیں۔ جب سے اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی ہے تب سے وہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اب عالیہ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کا بے بی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔Alia Bhatt Flaunts Baby Bump
دراصل عالیہ جہاں اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت پل سے لُطف اندوز ہورہی ہیں وہیں وہ اپنی آئندہ فلم 'ڈارلنگ' کے پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو شیفالی شاہ اور وجے ورما کے ساتھ فلم کی تشہیری تقریب میں دیکھا گیا، جس کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں عالیہ بھٹ اپنے بے بی بمپ کو فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
عالیہ بھٹ کی یہ تصویر 19 جولائی کی ہے جس میں وہ اپنی آئندہ فلم کا پروموشن کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس پروموشن کے لیے عالیہ نے بہت خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔