حیدرآباد:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مداحوں جس چیز کا بے صبری سے انتظار تھا وہ اب ختم ہوتا ہے کیونکہ بدھ کے روز یعنی 15 جون کو اس جوڑی کی پہلی افسانوی فلم ' برہمسترا' کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل فلم کے تمام کرداروں کے موشن پوسٹرز باری باری جاری کیے گئے تھے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔ Brahmastra Trailer Out
ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں رنبیر کپور کا دمدار کردار نظر آرہا ہے۔ ٹریلر کو دیکھنے سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ ' اگنی استر' ہیں اور ان کے پاس ایک غیبی طاقت ہے۔ ساتھ ہی ٹریلر میں عالیہ اور رنبیر کے درمیان رومانس بھی دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں امیتابھ بچن اور ناگارجن بھی ایک زبردست کردار میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں مونی رائے فلم میں ایک منفی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں کو طویل وقت سے برہمسترا کے ٹریلر کا انتظار تھا، حالانکہ اس سے قبل عالیہ بھٹ نے فلم کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا، جس میں امیتابھ بچن، ناگارجن، رنبیر کپور اور مونی رائے سمیت فلم کے تمام اہم کردار کی جھلک شائقین کو دیکھنے کو مل گئی تھی۔