علی فضل اور ریچا جو کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں مسلسل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جوڑا گزشتہ ہفتہ شادی کے لیے دہلی روانہ ہوا تھا اور وہاں سے وہ اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ اس درمیان علی فضل کی بہن ٹیولپ فضل نے شادی سے پہلے کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں علی کو اپنی بہن کے ساتھ 'صبح ہونے نہ دے' نغمہ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔Richa Chadha-Ali Fazal wedding
اس پوسٹ میں کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'علی فضل اور ریچا چڈھا آپ دونوں کے لیے اس سے زیادہ خوش نہیں ہوسکتی۔ آپ دونوں کو بہت سارا پیار، خوشی اور دعائیں ملیں'۔
ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تقریبات جمعہ کو شروع ہوئیں۔ شادی سے پہلے کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے لکھا کہ' محبت مبارک'۔
اتوار کے روز ریچا نے مہندی کی تقریب کی یہ شاندار تصاویر شیئر کیں۔ یہ خوابیدہ تصاویر میں ان دونوں کی جوڑی بے حد اچھی لگ رہی ہیں۔