اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alcoholia Song OUT وکرم ویدھا کا پہلا نغمہ الکوہلیا ریلیز، ریتک زبردست ڈانس کرتے نظر آئے - وکرم ویدھا کا پہلا نغمہ الکوہلیا

ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا پہلا گانا الکوہلیا ریلیز کردیا گیا ہے۔ Alcoholia Song OUT

م ویدھا کا پہلا نغمہ' الکوہلیا' ریلیز، ریتک زبردست ڈانس کرتے نظر آئے
م ویدھا کا پہلا نغمہ' الکوہلیا' ریلیز، ریتک زبردست ڈانس کرتے نظر آئے

By

Published : Sep 17, 2022, 4:56 PM IST

حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا پہلا گانا الکوہلیا ہفتہ (17 ستمبر) کو ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے میں ریتک روشن کا بنداس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وشال شیکھر کے میوزک سے سجے اس گانے کے بول مشہور گیت نگار منوج منتشر نے لکھے ہیں۔ اس نغمے کو وشال شیکھر، اسنگدھا بھومک اور اننیا چکرورتی نے گایا ہے۔Alcoholia Song OUT

اس نغمے میں ریتک روشن کا مزاحیہ انداز قابل دید ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح اس نغمہ میں بھی اپنے ڈانس کا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم 'وکرم ویدھا' ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔ 'وکرم ویدھا' بھارتی سنیما کی پہلی ایسی فلم بننے جا رہی ہے، جو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ریلیز میں ابھی 15 دن باقی ہیں۔ یہ فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

22 یورپی اور 27 افریقی ممالک میں ریلیز ہوگی

ترن آدرش اور دیگر فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق 'وکرم ویدھا' دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 'وکرم ویدھا' شمالی امریکہ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یورپ کے 22 ممالک اور افریقہ کے 27 ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 'وکرم-ویدھا' اسی نام سے سال 2017 میں آئی تمل فلم 'وکرم-ویدھا' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بھی پشکر گایتری نے کی ہے۔ تمل فلم میں اداکار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی مرکزی کردار میں تھے۔ فلم کی کہانی کے بارے میں بات کریں تو یہ اچھے اور برے میں فرق کرنا سکھاتی ہے، کیا صحیح اور کیا غلط۔

مزید پڑھیں:Vikram Vedha to be Release in 100 Countries:سیف اور ریتک کی فلم ' وکرم ویدھا' سو سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details