اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Srikanth Bolla Biopic الایا ایف نے سری کانتھ بولا بائیوپک کی شوٹنگ شروع کی - الایا ایف نے سری کانتھ بولا کی بائیوپک شروع کی

فلم فریڈی کو مثبت ردعمل ملنے کے بعد اداکارہ الایا ایف اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوچکی ہیں۔ اداکارہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے سری کانتھ بولا کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔Srikanth Bolla biopic

الایا ایف نے سری کانتھ بولا بائیوپک کی شوٹنگ شروع ک
الایا ایف نے سری کانتھ بولا بائیوپک کی شوٹنگ شروع ک

By

Published : Dec 10, 2022, 3:24 PM IST

حیدرآباد: اداکارہ الایا ایف نے اپنی آئندہ فلم سری کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم ایک بایوگرافیکل ڈرامہ ہے جو ایک نابینا صنعتکار کی زندگی کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار راج کمار راؤ ادا کر رہے ہیں۔Srikanth Bolla biopic

الایا نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس خبر کی جانکاری دیا ور بتایا کہ انہوں نے سری کانتھ بولا کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اداکار نے فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس فلم کا نام سری ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے الایا نے لکھا کہ ' سیٹ پر واپس آگئی ، سری کانتھ بولا کی بایوپک پر میرا پہلا دن، سری۔ اس سفر کو شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں'۔ ان تصویروں میں وہ ہدایتکار تشار ہیرا نندنی کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں، جنہوں نے فلم ساند کی آنکھ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے'۔

واضح رہے کہ سری کانتھ بولا ایک 29 سالہ نابینا نوجوان صنعتکار ہیں جنہوں نے سال 2012 میں میسی چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے اپنی گریجویشن کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں رتن ٹاٹا کی فنڈنگ کی مدد سے بولانٹ انڈسٹریز شروع کرکے ایک کاروباری بنے۔ آندھراپردیش کے مچلیپٹنم میں کسانوں کے خاندان میں پیدا ہوئے بولا نے ریاستی حکومت کو عدالت میں تب چیلنج کیا تھا جب حکومت نے ان کی معذوری کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے کے بعد سائنس میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

انہوں نے نہ صرف یہ مقدمہ جیتا بلکہ بارہوں جماعت میں اپنے اسکول میں ٹاپ بھی کیا۔ اگرچہ انہوں نے آئی آئی ٹی کوچنگ کلاسز میں داخلہ نہیں دیا گیا لیکن انہوں نے ایم آئی ٹی میں داخلہ لیا اور وہ ایسا کرنے والے پہلے بین الاقوامی نابینا طالب علم بنے۔

ایم آئی ٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بولا مرحوم بھارتی صدر اے پی جے عبد الکلام کی طرف سے شروع کی گئی لیڈ انڈیا 2020 مہم میں شامل ہوگئے۔ عبدالکلام نے معذور افراد کی بحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے یہ تنظیمیں قائم کیں۔ انہوں نے بولینٹ انڈسٹریز قائم کی، جو فضلہ چیزوں سے دوبارہ قابل استعمال پروڈکٹ تیار کرتے ہیں۔

اس فلم فلم کو سمیت پروہت اور جگدیپ سدھو نے لکھا ہے۔ سری کو مشترکہ طور پر ٹی سیریز فلمز اور چاک این چیز فلمز پروڈکشن ایل ایل پی کے تحت بھوشن کمار، کرشن کمار اور ندھی پرمار ہیرانندانی پروڈیوس کریں گے۔

مزید پڑھیں: Pooja Bedi wishes daughter Alaya F پوجا بیدی نے بیٹی الایا ایف کے ساتھ تصویر شیئر کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details