حیدرآباد: رواں سال اکشے کمار کی کئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، لیکن اداکار کی حالیہ دو ریلیز فلمیں ' بچن پانڈے' اور ' سمراٹ پرتھویراج' باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔ یہ فلمیں اکشے کمار کی فلاپ فلم کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ اب اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم رکشا بندھن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے باکس آفس پر عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کو چیلنج کرنے کا کام کیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ یہ دونوں فلمیں ایک ہی دن سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہیں۔ Rakshan Bandhan Release Date
'رکشا بندھن' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان
اکشے کمار نے جمعرات کو فلم رکشا بندھن کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اکشے کمار کے ساتھ 'اترنگی رے' کر چکے ہیں۔