ممبئی: اکشے کمار کی آنے والی فلم 'رکشا بندھن' کا پہلا گانا آخرکار ریلیز ہو گیا ہے اور اس کا نام 'تیرے ساتھ ہوں میں' ہے۔ 'سمراٹ پرتھوی راج' اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم 'رکشا بندھن' کے گانے کا ٹیزر شیئر کیا۔ Raksha Bandhan First Song Out۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا کہ 'زندگی کا سفر بھائی بہن اکیلے نہیں گزارتے کیونکہ ان کا ہاتھ پکڑنے کے لیے ان کے پاس بھائی یا بہن ہوتا ہی ہے۔ اس خوبصورت بندھن کا جشن ' تیرے ساتھ ہوں میں' کے ساتھ منائیں گے'۔
2 منٹ 54 سیکنڈ کا یہ نغمہ بھائی اور بہن کے درمیان ایک مضبوط بندھن، محبت اور لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک جذباتی نغمہ ہے جس میں ایک بھائی اپنی بہن کی شادی میں کن جذبات سے گزرتا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو ہمانشو شرما اور کنیکا ڈھلون نے لکھا ہے۔ اس فلم کو کیپ آف گڈ فلمز کے ساتھ مل کر کلر یلو پروڈکشنز، زی اسٹوڈیوز، الکا ہیرا نندانی نے پروڈیوس کیا ہے۔