حیدر آباد: بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوجی پر تبصرہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی۔ حال ہی میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لینے پر ایک بیان جاری کیا تھا۔ اداکارہ نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے اس ویڈیو کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تبصرہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اداکارہ کو معافی مانگنی پڑی۔ اداکار کے کے مینن اور اکشے کمار نے اب اداکارہ ریچا چڈھا کے ذریعہ ہٹائے گئے اس ٹویٹ پر اعتراض ظاہر کی ہے۔Richa Chadha's Galwan tweet
ریچا کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر دکھ ہوا، کوئی بھی چیز ہمیں بھارتی فوج کے تئیں ناشکر گزار نہیں بناسکتی، وہ ہیں تو آج ہم ہیں'۔
وہیں اداکار کے کے مینن نے ریچا کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' کم سے کم لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ وہ بھارتی فوج کی بہادری کے تئیں 'محبت، احترام اور شکر گزار ہوں'۔جمعہ کی صبح کے کے مینن نے ریچا چڈھا کے ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ 'یونیفارم میں ملبوس ہمارے بہادر مرد اور خواتین اپنے ملک کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرحد پر تعینات رہ کر اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں! کم سے کم ہم اتنا کرسکتے ہیں کہ ایسی بہادری کے لیے ہم ہمارے دلوں میں محبت، احترام اور شکرگزاری کے جذبات رکھیں، جے ہند، وندے ماترم'۔
دراصل ریچا چڈھا نے جمعرات کی صبح شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر یہ ٹویٹ کیا تھا جس میں جنرل اوپیندر دویدی نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر کے حصوں کو واپس لینے اور پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے'۔ کمانڈر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اب یہ پوسٹ ہٹادیا ہے