ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے جمعرات کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی پہلی جھلک شیئر کی ہے، یہ فلم اس سال کی سب سے انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ 54 سالہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹر شیئر کی ہے، جس میں وہ جیکولین فرنانڈیز اور ستیہ دیو کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ Akshay Kumar shares a Glimpse of Ram Setu
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ 'رام سیتو کی دنیا کی ایک جھلک، دیوالی 2022 میں سنیما گھروں میں دستک دے گی۔ تصویر میں اکشے کمار ہلکے سفید دھاڑی میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں مشعل تھاما ہوا ہے جبکہ جیکولین اور ستیہ دیو ان کے پاس کھڑے ایک چیز کی جانب نظریں جمائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ پورا پوسٹر نہایت ہی سنجیدہ نظر آرہا ہے کیونکہ تصویر کا بنیادی پس منظر ایک تاریخی پہلو کو دکھاتا ہے۔