ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم اوہ مائی گاڈ 2 کا پہلا ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔ اکشے کمار ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم 'اوہ مائی گاڈ' کے سیکوئل 'اوہ مائی گاڈ 2' میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اوہ مائی گاڈ 2 کا پہلا ویڈیو جاری ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں اکشے کمارماتھے پر بھسم، گلے میں رودراکش کا مالا پہنے بھولے بابا کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔
اکشے کمار نے اوہ مائی گاڈ 2 کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار بھیڑ میں چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ہر ہر مہادیو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ویڈیو میں اکشے کمار سر پر جٹائیں، ماتھے پر بھسم، گلے میں نیل اور رودراکش مالا پہنے بابا بھولے ناتھ کی طرح نظر آرہے ہیں۔