اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar New Post کیا نیا لے کر آنے والے ہیں اکشے کمار، مداحوں سے پوچھا سوال - اکشے کمار نے مداحوں سے پوچھا سوال

کھلاڑی اکشے کمار نے مداحوں سے ایک مزاحیہ سوال کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہیئر اسٹائلسٹ سے سوال پوچھتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ مزاحیہ ویڈیو دیکھیں۔Akshay Kumar New Post

کیا نیا لے کر آنے والے ہیں اکشے کمار، مداحوں سے پوچھا سوال
کیا نیا لے کر آنے والے ہیں اکشے کمار، مداحوں سے پوچھا سوال

By

Published : Nov 15, 2022, 4:18 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے لیے مزے دار پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں سے ایک مضحکہ خیز سوال کرتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے اپنی تازہ ترین ویڈیو ٹویٹر اور انسٹاگرام دونوں پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے بعد سے وہ بحث میں ہیں۔ مداح یہ جاننے کے لیے بہت پرجوش ہیں کہ وہ کیا نیا لانے جا رہے ہیں۔Akshay Kumar New Post

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ'میرے ہیئر اسٹائلسٹ شیوا کو تو نہیں معلوم۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہو کہ نیا کیا آنے والا ہے؟ جلدی بتاؤ'۔ ایسے میں مداح ان کے اس پوسٹ پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'سر ہیرا پھیری میں آجاؤ'۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ' پلیز ہیرا پھیری کرلو آپ۔ حال ہی میں انہیں مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے پارٹ 3 سے ہٹائے جانے کی خبر آئی تھی۔ لیکن اکشے کمار نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلم کی کہانی پسند نہیں آنے کی وجہ سے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اکشے نے اس فلم کو چھوڑنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے نے اس فلم کے لیے 90 کروڑ روپے مانگے تھے۔ حالانکہ اب اکشے کمار کا کردار اداکار کارتک آرین کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال اداکار کی چار فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، جس میں رکشا بندھن، رام سیتو، بچن پانڈے، کٹ پتلی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Hera Pheri 3: کیا شائقین ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کو راجو کے کردار میں قبول کریں گے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details