اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Raj Mehta Wraps First Schedule Of 'Selfiee': اکشے کمار کی فلم ’سیلفی‘ کی شوٹنگ 90 فیصد مکمل - اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آئندہ فلم

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی کی شوٹنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی ٹیم نے ایک ہی شیڈول میں فلم کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ دھرما پروڈکشنز اور اکشے کمار کی کیپ آف گڈ فلمز کے ساتھ ساتھ سُکمارن کی پرتھوی راج پروڈکشنز اور میجک فریمز نے مل کر اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ First Schedule of Selfiee Wrap

اکشے کمار کی آئندہ فلم سیلفی کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل
اکشے کمار کی آئندہ فلم سیلفی کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل

By

Published : Apr 27, 2022, 2:08 PM IST

ہدایت کار راج مہتا نے اپنی آئندہ فلم سیلفی کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، جس میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی بھی نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ Akshay Kumar's Selfiee First Schedule Completes

سیلفی سال 2019 میں آئی ملیالم زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے، جس میں پرتھوی راج سُکمارن اور سورج وینجارا موڈو نے اداکاری کی تھی۔ انسٹاگرام پر ہدایتکار راج مہتا نے فلم کے کاسٹ اور عملے کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بھوپال میں بغیر کسی بڑی روکاٹ کے اس مشکل شیڈول کو ختم کرنے کے لیے ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گڈ نیوز کے ہدایتکار نے لکھا کہ ' کتنا شاندار شیڈول رہا ، فلم کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ایک ہدایتکار اپنی ٹیم کی طرح اچھا ہے اور واقعی ایک ایسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی کی بات ہے جس نے بغیر کسی بڑی روکاوٹ کے اس کافی مشکل شیڈول کو ختم کردیا! کاسٹ کا کافی شکریہ۔ یہ وقت ہے اس ٹیم کی شکریہ ادا کرنے کا جس نے ریڈھ کی ہڈی کی طرح کام کیا'۔

فلمساز نے بھوپال شیڈول کے لیے یونٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا' عملے میں شامل تمام افراد جو گزشتہ دو مہینے سے گھر سے دور رہ کر فلم کو اپنا سب کچھ دیا، ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور آخر میں بھوپال تم سے آئندہ ملاقات ہوگی۔ اس شیڈول میں بہت سی یادیں بنائی ہیں لیکن ابھی کے لیے اس فلم کا شیڈول مکمل ہوگیا ہے' بہت شکریہ

مزید پڑھیں: Cannes 2022:دپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران کی فہرست میں شامل کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details