اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar Birthday: اکشے کمار کی یہ 13 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب - اکشے کمار کی سالگرہ

بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ہم اداکارہ کی ان فلموں پر نطر ڈالیں گے جنہوں نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔ اکشے کی کل 13 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے میں کامیاب ہوپائی ہیں۔Akshay Kumar Birthday

اکشے کمار کی یہ 13 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب
اکشے کمار کی یہ 13 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب

By

Published : Sep 9, 2022, 10:11 AM IST

نئی دہلی: اکشے کمار کی ایک درجن سے زائد فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ ایک فلمی ویب سائٹ نے اکشے کمار کی فلموں سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 کروڑ کے کلب میں ان کی کل 13 فلمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ 100 کروڑ کی کمائی کرنے والی یہ فلمیں سال 2012 سے 2019 کے درمیان ریلیز ہوئی ہیں۔ رواں سال اکشے کمار کی چار فلمیں ریلیز ہوئی ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی فلمیں یہ کامیابی حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ حال ہی میں 2 ستمبر کو او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہوئی فلم کٹپتلی سے اکشے کو بہت امیدیں ہیں۔ اکشے کمار کی سالگرہ پر ہم اداکار کی ان فلموں کا ذکر کریں گے جو 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔Akshay Kumar Birthday

100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی اکشے کمار کی فلمیں یہ رہی۔ گڈ نیوز، ہاؤس فل 4، مشن منگل، 2.0، گولڈ، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا، جولی ایل ایل بی 2، رستم، ہاؤس فلم 3، ائیرلفٹ، ہالیڈیز، راؤڈی راٹھور اور ہاؤس فل 2 جیسی فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ Akshay Kumar Highest grossing Movie

اکشے کمار کی یہ 13 فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار سائیکولوجیکل تھرلر فلم 'کٹپتلی' میں نظر آ رہے ہیں۔ 2 ستمبر کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو لوگ پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے اپنی سپر ہٹ فلم 'کھلاڑی' کے بارے میں بھی بات کی۔ اکشے کمار نے کہا 'میں نے ہمیشہ خود کو نئے سرے سے ایجاد کرنے اور جو کچھ پہلے سے سیکھا ہے اس سے زیادہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ 'کھلاڑی' میرے لیے کئی طریقوں سے ایک خاص فلم ہے۔ اس تھرلر فلم نے میری زندگی بدل دی'۔

اکشے کمار نے کہا کہ ان تمام برسوں سے وہ الگ طرح کی تھرلر فلم کی تلاش میں تھے اور کٹپتلی نے میرے اس تلاش کو ختم کیا۔ پوجا انٹرٹینمنٹ اور رنجیت کے ساتھ دوبارہ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details