اٹاوہ: ریلیز سے پہلے خاص کر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آئے بالی ووڈ فلم'پٹھان' کے اداکار شاہ رخ خان کے دفاع میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اتر گئے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا'بی جے پی کو جب کوئی موضوع نہیں ملتا ہے تو پھر مخصوص مذہب کے اداکاروں کو لے کر سڑکوں پر اتارنا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نامور اداکار کو مخصوص مذہب سے ہونے کی وجہ ٹارگیٹ کیا جارہا ہے جبکہ رنگ کو لے کر کوئی ناراضگی نہیں ہونی چاہئے۔Akhilesh says Shah Rukh Being Deliberately Targeted
مین پوری سیٹ سے ڈمپل یادو کی جیت کے بعد سیفئی گیسٹ ہاوس میں کرہل اسمبلی کے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد اکھلیش یادو نے میڈیا سے کہا'موضوعات سے بھٹکانے میں بی جے پی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ دل ہمارا تو محبت سے گلزار ہے۔ہم کو تو ہررنگ میں دکھاتا پیار ہی پیار ہے۔اکھلیش یادو کے اس ٹوئٹ کو فلم پٹھان میں دیپیکا کے کپڑوں سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔