ممبئی: ارجن کپور اور ملائیکا اروڑہ جو بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، اپنی زبردست کیمسٹری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ارجن کپور اکثر سوشل میڈیا پر ملائیکا کے لیے رومانوی پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اب محبت کے اس خاص دن کے موقع یعنی ویلینٹائن ڈے پر ملائیکا کے ساتھ اپنی ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔ حالانکہ ارجن نے اس پوسٹ کے کیشپن میں کچھ نہیں لکھا ہے صرف ایک دلا والا ایموجی شیئر کیا ہے۔Valentine Day 2023
ارجن کپور نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبت ملائیکا اروڑا کو خوبصورت انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اس ویلنٹائن ارجن نے ملائیکا کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ارجن ملائیکا کو پکڑے نظر آرہے ہیں جبکہ ملائیکا ارجن کے بازو پر اپنا ہاتھ رکھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس تصویر میں ملائیکا ایک کراپ ٹاپ اور اسکرٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ ارجن نیلے رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔