اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ajay and Sudeep Language Controversy: ہندی زبان پر تنازع، رام گوپال ورما اور سونو سود کا رد عمل - ہندی زبان تنازع پر رام گوپال ورما کا ردعمل

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور جنوبی سنیما کے کچا سدیپ کے درمیان ہندی کو بھارت کی قومی زبان کہنے جانے پر اٹھے تنازع کے بعد فلمساز رام گوپال ورما اور اداکار سونو سود نے ردعمل ظاہر کیا۔ رام گوپال ورما نے ایک بیان میں کہا کہ 'نارتھ کے اسٹار ساؤتھ کے اسٹار سے حسد کرتے ہیں'۔ Ajay and Sudeep language Controversy

ہندی زبان تنازع پر رام گوپال ورما اور سونو سود نے اپنے ردعمل ظاہر کیے
ہندی زبان تنازع پر رام گوپال ورما اور سونو سود نے اپنے ردعمل ظاہر کیے

By

Published : Apr 28, 2022, 5:12 PM IST

Updated : Apr 28, 2022, 7:16 PM IST

بھارت میں ہر دن مذہب اور زبان کے نام پر نئے نئے تنازع شروع ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اجے دیوگن نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ دراصل اجے دیوگن نے ساؤتھ اداکار کچا سدیپ کے ذریعہ ہندی زبان پر دئیے گئے بیان پر کہا تھا کہ ' ہندی ہماری قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی'۔ اب اس تنازع کے بعد مشہور فلمساز رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ نارتھ کے اسٹار ، ساؤتھ اسٹار کی وجہ سے غیر محفوظ اور حسد محسوس کرتے ہیں۔ رام گوپال ورما کے علاوہ سونو سود نے بھی اس تنازع پر اپنی بات سامنے رکھی ہے اور کہا ہے کہ ' بھارت کی ایک زبان ہے اور وہ انٹرٹینمنٹ ہے'۔ Ajay and Sudeep language Controversy

یہ تنازع تب شروع ہوا جب کچا سدیپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' کسی نے بتایا کہ کے جی ایف : چیپٹر 2 کنڑ زبان میں بنی فلم ہے۔ میں اس میں ایک چھوٹی سی اصلاح کرنا چاہوں گا۔ ہندی اب قومی زبان نہیں ہے وہ (بالی ووڈ) لوگ آج پین انڈیا فلمز کر رہے ہیں۔ وہ تیلگو اور تمل زبان میں ڈبنگ کرنے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی ہے ۔ آج ہم ایسی فلمیں بنا رہے ہیں جو ہر جگہ تک پہنچ رہی ہے۔ کچا کے اسی بیان پر اجے دیوگن نے کہا کہ ' میرے بھائی اگر آپ کے مطابق ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو آپ کیوں اپنی مادری زبان میں ریلیز ہوئی فلموں کو ہندی میں ڈبنگ کرواتے ہو۔ ہندی ہماری مادری زبان اور قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی ۔ جن گن من'۔

جس کے بعد کچا سدیپ نے بھی سلسلہ وار طریقے سے ٹویٹ کیے اور اجے دیوگن کے اس سوال کا جواب بھی دیا۔ اجے دیوگن کے ذریعہ ہندی کو بھارت کی قومی زبان کہے جانے والے ٹویٹ پر سدیپ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اجے دیوگن سر میں آپ کی ہندی میں بھیجے گئے اس پیغام کو سمجھ گیا ہوں کیونکہ ہم سب نے ہندی کا احترام کیا ہے پیار کیا اور ہندی سیکھا ہے۔ برا مت مانئیے لیکن میں سوچ رہا تھا کہ اگر میں آپ کے اس ٹویٹ کا جواب کنڑ میں ٹائپ کرتا تو ابھی صورتحال کچھ اور ہوتی تھی'۔

ان کے اس ٹویٹ کے بعد فلمساز رام گوال ورما نے ایک بیان میں کہا کہ ' اس سوال سے بہتر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے، اگر آپ اجے دیوگن کے ٹویٹ کا جواب کنڑ میں دیتے تو کیا ہوتا ۔ آپ پر فخر ہے اور مجھے امید ہے اب سب کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کوئی نارتھ اور ساؤتھ نہیں بھارت ایک ہے'، Ram Gopal Verma on Language Controversy

وہیں سدیپ کے ذریعہ اجے کو کیے گئے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے رام گوپال نے کہا تھا کہ "چاہے آپ کا ارادہ ہو یا نہ ہو، آپ نے یہ بیان دیا ہے، کیونکہ جب تک کوئی زبردست ہلچل نہ ہو، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بالی(شمالی ووڈ اور صندل (جنوبی) ووڈ میں جنگ جیسی صورتحال ہو تب تک حالات سکون دہ نہیں ہوسکتے ہیں'۔

اس کے بعد ہدایتکار نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' یہ زمینی سچائی ہے جسے تردید نہیں کیا جاسکتا ہے کہ نارتھ اسٹار، ساؤتھ اسٹار سے غیر محفوظ ہیں اور ان سے حسد کرتے ہیں کیونکہ ایک کنٹر ڈبنگ فلم کے جی ایف 2 نے فلم کے پہلے ہی دن 50 کروڑ روپے کا شاندار کام کیا ہے اور ہم سب آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ کون سی ہندی فلم ریلیز کے پہلے دن کتنا کاروبار کرتی ہے'۔

وہیں اب اس تنازع پر ہندی اور تیلگو دونوں سنیما میں کام کرنے والے اداکار سونو سود نے ایک نیوز پورٹل کو بتایا ہے کہ ' انہیں نہیں لگتا ہے کہ ہندی کو صرف قومی زبان کہا جاستا ہے ۔ ان کے مطابق بھارت کی صرف ایک زبان ہے اور وہ انٹرٹینمنٹ ہے'۔ اداکار نے مزید کہا کہ اس سے واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی تفریح کرسکتے ہیں وہ آپ کو پیار کریں گے عزت دیں گے اور آپ کو قبول کریں گے۔ Sonu Sood on Language Controversy

مزید پڑھیں: Hindi Controversy: ہندی زبان پر اجے دیوگن کا کنڑ اداکار سے سوال، کچا سدیپ نے کہا کیا ہم بھارتی نہیں

Last Updated : Apr 28, 2022, 7:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details