اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kajol's Birthday: اجے دیوگن نے انوکھے انداز میں کاجول کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کہا 'تعریف کروں کیا تیری' - اجے دیوگن نے کاجول کو سالگرہ کی مبارکباد دی

اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کی سالگرہ پر اداکارہ کی جم کر تعریف کی ہے۔ اپنی بیوی کو 49 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اجے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کاجول کی بے شمار خوبیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

تعریف کروں کیا تیری
تعریف کروں کیا تیری

By

Published : Aug 5, 2023, 6:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کاجول ہفتہ کو اپنی 49ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ان کے شوہر اور ساتھی اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر انہیں اپنے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کاجول کی بے شمار خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' تعریف کروں کیا تیری'۔Kajol's Birthday

اجے نے دی ٹرائل کے ٹریلر لانچ ایونٹ سے دونوں کی ایک دل کو چھو جانے والی ویڈیو شیئر کی۔ جس میں ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک شخص یہ سوال کرتے ہوئے سنائی دیتا ہے کہ ' کون زیادہ صبر کرنے والا ہے، کون بہتر کھانا پکاتا ہے، کس کا بہتر گفتار ہے، کون زیادہ اسٹائلسٹ ہے اور کون اجنیبوں سے ہمدری سے بات کرتا ہے۔ اس ہر سوال کے جواب میں ویڈیو میں کاجول کی تصویر سامنے آتی ہے'۔

واضح رہے کہ کاجول کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے اجے اور ان کی بیٹی نیسا دیوگن ممبئی واپس آئے ہیں۔ آج دونوں کو ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔حال ہی میں، کاجول ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی سیریز دی ٹرائل: پیار، قانون، دھوکہ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے شوہر کا مقدمہ لڑنے والی ایک وکیل کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ وہ دوپتی میں کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گی، اس پروجیکٹ سے وہ بطور پروڈیوسر اپنے نئے کرئیر کی شروعات کرنے والی ہیں۔

کاجول حال ہی میں فلم انڈسٹری میں تنخواہ کی برابری پر اپنے خیالات کی وجہ سے سرخیاں میں آئی تھیں۔ دہلی میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران کاجول نے بالی ووڈ میں تنخواہ کی برابری کے مسئلے پر بات کی۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے بارے میں پر امیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے عروج کے ساتھ شائقین مختلف طرح کے سنیما سے رو برو ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Kajol celebrates 49th birthday: اجے دیوگن اور بیٹی نیسا، کاجول کی 49 ویں سالگرہ منانے کیلئے ممبئی واپس لوٹے

ABOUT THE AUTHOR

...view details