ممبئی (مہاراشٹر): اداکار اجے دیوگن، اکشے کھنہ اور تبو کی اداکاری والی فلم دریشیم 2، 18 نومبر کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ میکرز نے منگل کے روز اس بات کا اعلان کیا۔ ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2015 کی کرائم تھرلر فلم دریشیم کا سیکوئل ہے، جو اسی نام کی موہن لال اسٹارر ملیالم فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ ملیالم فلم کا سیکوئل گزشتہ سال فروری میں ریلیز ہوا تھا۔ Ajay Devgan-starrer Drishyam 2
اس فلم کی کہانی ایک خاندان کے چار افراد پر مشتمل ہے، جن کی زندگی ان کی بڑی بیٹی کے ساتھ پیش ہونے والے درد ناک حادثے کے بعد بدل جاتی ہے۔ اس سیکوئل میں دیوگن، وجے سالگوانکر کے کردار میں دوبارہ نظر آئیں گے۔
فلم کے میکرز نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہندوستانی سنیما کا بہت مشہور کردار وجے سالگاونکر اس سال 18 نومبر کو ایک اور سنسنی خیز سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ ہم سنسی، ڈرامہ اور جوش کے نئے بلندیوں تک لے جانے کا وعدہ کرتے ہیں اور بتانا چاہتے ہیں کہ یہ سیکوئل وجے اور اس کے خاندان کی اس کہانی کو بتائے گا، جس کا تصور آپ نے نہیں کیا ہوگا'۔
اس سیکوئل میں شریا سرن، رجت کپور اور ایشیتا دتہ بھی ہیں۔ فلم کی ٹیم منگل کو حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرے گی۔ دریشیم 2 کو بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک، کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کو سنجیو جوشی، آدتیہ چوکسی اور شیو چنا نے شریک پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو ٹی سیریز، وائیکام 18 اسٹوڈیوز اور پینورما اسٹوڈیوز نے پیش کیا ہے۔ ہندی ریمیک دریشیم کا پہلا حصہ آنجہانی فلم ساز نشی کانت کامت نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: Ajay Devgan's Next Film: فلم بھولا میں تبو کے ساتھ کام کریں گے، اجے دیوگن