مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ ہندی زبان پر دیے گئے بیان کے بعد ہوا ہنگامہ ابھی ختم ہوا ہی نہیں تھا کہ اس کی چنگاری اب بالی ووڈ تک پہنچ گئی۔ اس بار ساؤتھ اور ہندی سنیما کے دو بڑے اداکار اس موضوع پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے۔ دراصل ایک انٹرویو میں ساؤتھ فلموں میں زیادہ تر ویلن کا کردار ادا کرنے والے کچا سدیپ نے کہا تھا کہ 'ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے'۔ ظاہر ہے ان کے اس بیان پر تنازع تو ہونا ہی تھا لیکن حیرت کی بات ہے کہ اجے دیوگن، جو اکثر ملک کے اہم موضوعات پر خاموش نظر آتے ہیں، انہوں نے اس بار اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ہندی ہماری قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ Ajay Devgan and Kiccha Sudeep
اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر کچا سدیپ کو ٹیگ کرتےہوئے لکھا کہ 'میرے بھائی، آپ کے مطابق اگر ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو آپ اپنی مادری زبان کی فلموں کو ہندی میں ڈبنگ کرکے کیوںریلیز کرتے ہیں؟ ہندی ہماری مادری اور قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی، جن گن من'۔ Kiccha Sudeep on Hindi
حالانکہ اجے کے اس ٹویٹ کے بعد کچا سدیپ بھی خاموش نہیں بیٹھے اور انہوں نے اس پر ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' انہوں نے یہ بات کسی اور تناظر میں کہی تھی، لیکن لگتا ہے کہ آپ تک یہ بات غلط طریقے سے پہنچی ہے۔ شاید میں جب آپ سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا تب آپ کو سمجھا سکوں کہ یہ بیان کیوں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتا اور اس پر کوئی بحث شروع نہیں کرنا چاہتا'۔
جس کے بعد اجے دیوگن نے بھی ٹویٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جواب دیا کہ ' آپ میرے دوست ہو، غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے شکریہ۔ میں نے پوری فلم انڈسٹری کو ایک ہی مانا ہے۔ ہم تمام زبان کی عزت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں دوسرے بھی اسی طرح ہماری زبان کی عزت کریں۔ شاید ترجمہ میں کچھ چھوٹ گیا'۔