اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Aishwarya Rai 49th Birthday: نیلے آنکھوں والی لڑکی سے مشہور ہوئی ایشوریہ نے ہندی فلموں کو بین الاقوامی پہنچان دلائی - ایشوریہ رائے بچن کی عالمی پہچان

بالی ووڈ کی مشہرر اداکارہ ایشوریہ رائے بچن آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر اداکارہ کے فلمی کیرئیر پر نظر ڈالتے ہیں۔Aishwarya Rai 49th Birthday

نیلے آنکھوں والی لڑکی سے مشہور ہوئی ایشوریہ نے ہندی فلموں کو بین الاقوامی پہنچان دلائی
نیلے آنکھوں والی لڑکی سے مشہور ہوئی ایشوریہ نے ہندی فلموں کو بین الاقوامی پہنچان دلائی

By

Published : Nov 1, 2022, 9:56 AM IST

ایشوریہ رائے کا بالی ووڈ کی ان خاص اداکاروں میں شمار ہوتا ہے، جنہوں نے فلموں میں ہیروئن کو محض شو پیس کے طور پراستعمال کئے جانے کے روایتی سوچ کو نہ صرف بدلا بلکہ بالی ووڈکو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک خصوصی پہنچان دلائی۔ ایشوریہ رائے بچن کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو منگلور میں ہوئی۔ کچھ عرصے بعد ان کا خاندان ممبئی آگیا بچپن میں ان کا رجحان آرکیٹیکٹ بننے کی جانب تھا لیکن بعد میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب ہوگیا۔Aishwarya Rai 49th Birthday

سال 1994 میں ایشوریہ رائے نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جہاں انہیں مس انڈیا کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلہ میں ہندستان کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے ریتا فاریہ کے بعد مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی دوسری بھارتی حسینہ بنیں۔ اس مقابلہ میں انہیں فوٹوجینک کے خطاب سے بھی نوازا گیا ۔ مقابلہ جیتنے کے بعد ایشوریہ رائے نے سماجی فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور اس دوران انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

سال 1997 میں ایشوریہ رائے نے اپنے فلمی کیرئر کی شروعات تمل فلم ایروار سے کی۔ اسی برس انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور بابی دیول کے ساتھ اور پیار ہوگیا میں کام کیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔ اسکے بعد 1998 میں ایشوریہ رائے نے ایس شنکر کی تمل فلم جینس میں کام کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری میں کچھ حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

نیلے آنکھوں والی لڑکی سے مشہور ہوئی ایشوریہ نے ہندی فلموں کو بین الاقوامی پہنچان دلائی

سال 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دے چکے صنم ایشوریہ کے سنی کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ سلمان خان اور اجے دیوگن جیسے منجھے ہوئے ستاروں کی موجودگی میں بھی ایشوریہ نے فلم میں نندنی کے کردار کو انتہائی بہترین طور پر ادا کیا۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی سال ایشوریہ کو سبھاش گھئی کی فلم تال میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ایشوریہ نے ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار اداکیا جو پاپ سنگر بننے کا خواب دیکھا کرتی ہے۔ اس فلم نے خاص کر امریکہ میں ٹاپ ٹوئنٹی فلموں میں اپنا نام درج کرایا۔ فلم میں اپنے شاندار کردار کے لئے وہ بہترین اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔

سال 2000 ایشوریہ رائے کے لئے بہت اہم ثابت ہوا۔ اس سال ان کی فلم جوش ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار ادا کیا ۔ اس کےعلاوہ ہمارا دل آپ کے پاس ہے اور محبتیں جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔سال 2002 میں ایشوریہ رائے کو شرت چندر چٹوپادھیائے کے مشہور ناول دیوداس پر بنی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے پارو کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔ اس فلم کے لئے دوسری مرتبہ بہترین اداکارہ کے طور پر انہیں فلم فیئر ایوارڈدیا گیا۔

سال 2003 میں ایشوریہ رائے نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور فلم دل کارشتہ بنائی لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔ فلم خاکی میں سپر اسٹارامیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے اپنے فلمی کیرئر میں منفی کردارادا کیا جسے فلمی مداحوں نے پسند کیا۔ سال 2004 ایشوریہ رائے کے لئے کامیابیوں والا سال ثابت ہوا۔ اسی سال امریکہ کے میڈم تساد میوزیم میں ان کا موم کا پتلا لگایا گیا اور وہ پہلی خاتون بھی رہیں جس کا پتلا بنایا گیا۔یہی نہیں اسی برس امریکہ کے مشہورمیگزین ٹائمس میں سو بااثرشخصیات میں ایشوریہ رائے کا نام شامل کیا گیا۔

جہاں پرینکا چوپڑا سے عالیہ بھٹ سمیت کئی بھارتی اداکار ہالی ووڈ میں کام کرکے اپنی عالمی شناخت بنانے کی جستجو رکھتے ہیں، وہیں ایشوریہ رائے نے عرصوں پہلے اپنی یہ شناخت حاصل کرلی تھی۔ امریکہ کے مشہور چیٹ شو 'ڈیوڈ لیٹر مین شو' اور ' دی اوپرا ونفری شو' میں نظر آنے سے لے کر انہوں نے کئی ہالی ووڈ فلمیں بھی کیں۔سال 2004 میں ان کی پرائیڈ اینڈ پریجوڈائس، سال 2005 میں مسٹرس آف اسپائس، سال 2006 میں پروکوڈ، سال 2007 میں دی لاسٹ لیگن اور سال 2009 میں پنک پینتھر 2 جیسی کامیاب فلمیں بھی کیں۔

ہالی ووڈ میں گلوبل اسٹار کے طور پر ابھر رہی ایشوریہ نے بالی ووڈ میں بھی کئی ہٹ فلمیں دے کر ناظرین کو اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے شرابور کردیا۔ سال 2006 میں ایشوریہ رائے نے دھوم کے سیکوئل دھوم -2 میں کام کیا۔ اس فلم میں ایک مرتبہ پھر انہوں نے منفی کردار ادا کیا جسے ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ سال 2009 میں فلم انڈسٹری میں ایشوریہ رائے کے بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ایشوریہ نے فلموں میں کام کرنا بہت کم کردیا ۔سال 2010 میں فلم گزارش میں کام کرنے کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔ پھر انہوں نے سال 2015 میں فلم جذبہ سے انڈسٹری میں واپسی کی۔ پردہ سیمیں کے علاوہ ایشوریہ بہت سے فلاحی تنظیموں کی برانڈ ایمبیسیڈر ہے۔ وہ ایڈز کے لئےاقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام (UNAIDS) کی خیر سگالی سفیر بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details