ممبئی: شاہ رخ خان کے مداح چار سال کے ایک طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جہاں ابھی انہیں ایکشن اوتار میں دیکھنے کے لیے سینما ہالز کی جانب رخ کرنے میں ابھی چند دن باقی ہیں، وہیں سپراسٹار نے اتوار کی شام اپنی رہائش گاہ منت کی چھت سے مداحوں سے ملاقات کرکے سب کو حیران کردیا۔SRK greets a sea of fans outside Mannat
سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں مداح اپنے شاہ رخ خان کا ایک بار دیدار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر انتظار کرتے نظر آئے اور آخر میں شاہ رخ خان اپنے گھر کی چھت میں آکر مداحوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس خاص ملاقات کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ہم ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر مداحوں کے اس سمندر میں ایک سرخ رنگ کی کار کو پھنستے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اس گاڑی پر ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیسے لال کار مداحوں کی بھیڑ میں پھنس گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' ایک خوبصورت اتوار کی شام کے لیے آپ کا شکریہ۔۔۔ معذرت لیکن مجھے امید ہے کہ لال گاڑی والوں نے اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لی تھی۔ پٹھان کے لیے اپنی ٹکٹ ابھی بک کروائیں اور میں آپ سے وہیں ملاقات کروں گا'۔