ممبئی (مہاراشٹر): اداکار ارجن کپور پیرس میں اپنی محبوبہ ملائیکا اروڑہ کے ساتھ اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گے۔ آج یعنی جعمہ کی صبح اس جوڑے کو ممبئی ائیرپورٹ میں پیرس کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں ہوائی اڈے پر جوڑے کو تصویریں کھیچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ائیرپورٹ سے ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار ارجن کپور 26 جون کو اپنی سالگرہ منانے والے ہیں۔
ارجن کے قریبی ذرائع نے ان کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 'ارجن فی الحال کافی مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لگاتار اپنی دو فلموں کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش میں بھی ارجن کو سانس لینا کا وقت نہیں ملا ہے۔ وہیں ارجن جلد ہی اپنی فلم ایک ولن 2 کے پروموشن شروع کرنے والے ہیں اس لیے وہ ان سب سے پہلے ایک پرسکون سالگرہ منانا چاہتے ہیں۔ وہ ملائیکا کے ساتھ پیرس گئے ہیں اور دونوں ایک ہفتہ تک دنیا کے سب سے رومانوی شہر میں ایک ساتھ وقت گزارنے والے ہیں'۔
جیسے ہی یہ دو ہنسوں کا جوڑا ہوائی اڈے پہنچا وہاں پہلے سے موجود پیپرازی نے ان کی کئی تصویریں کھینچیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ' اب کتنی تصویریں لو گے ہم یہاں کسی تقریب کے لیے نہیں آئے ہیں، فلائٹ بھی لینی ہے'۔