حیدرآباد (تلنگانہ): اپنی فلم دھاکڑ کی ریلیز سے قبل کنگنا رناوت نے ایک بالکل نئی لگژری کار خریدی ہے۔ کنگنا کے اس نئے کار کی قیمت 3 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ جمعرات کے روز ممبئی میں دھاکڑ کے پریمیئر میں شرکت سے پہلے اداکارہ نے اس کار کا ٹیسٹ ڈرائیو لیا اور اس پر ہی سوار ہوکر گھر گئیں۔ Kangana Ranaut Buys Luxury Car
ایک کار شو روم میں لی گئی کنگنا کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیوز میں اداکار اپنے خاندان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اداکار نے خود کو مرسڈیز (Maybach S680) تحفے میں دیا ہے، جس کی قیمت تقریبا 3 کروڑ روپے ہے۔ کنگنا اس ویڈیو میں اپنی اس نئی خوبصورت کے ساتھ تصویر کھینچاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ساتھ میں اس دوران ان کی فیملی بھی اداکارہ کی خوشی میں خوش ہوتے نظر آئے۔ Kangana Ranaut's Next Film Dhakad