اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kajal Aggarwal Note for Son: کاجل اگروال نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا

کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے چند دن بعد انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نیل رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ Kajal Aggarwal pens Heartfelt Note after Birth of Son

کاجل اگروال نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا
کاجل اگروال نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا

By

Published : Apr 21, 2022, 1:52 PM IST

ساؤتھ کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال حال ہی میں ماں بنی ہیں اور یہ خوشی ان کے لیے کسی جنت کے مل جانے سے کم نہیں ہے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے ایک بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے اور اب اس کے بعد کاجل نے انسٹاگرام پر یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کا نام 'نیل کچلو' رکھا ہے۔مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے کا نام شیئر کرنے کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے حمل کے تجربے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ Kajal Aggarwal pens Heartfelt Note after Birth of Son

سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اپنے بیٹے نیل کا دنیا میں استقبال کرنے پر وہ بہت پرجوش اور شاداں محسوس کر رہی ہیں۔ بچے کو جنم دینا ایک طویل، تھکا دینے والا لیکن اطمینان بخش عمل ہے۔ پیدائش کے بعد جس لمحے میں نے پہلی بار نیل کو اپنے سینے سے لگایا، مجھے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے' Kajal Aggarwal welcome Baby Boy

کاجل مزید لکھتی ہیں کہ ' کتنی راتیں نیند نہیں آئی اور بے چینی تھی لیکن نیل کی پیدائش کے بعد اب سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے۔ اب صبح کا آغاز بیٹے کو پیار سے گلے لگانے، ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ کر، بوسہ دینے سے ہوتا ہے۔ اب ہم دونوں ایک دوسرے کو جان رہے ہیں، بڑے ہو رہے ہیں، سیکھ رہے ہیں اور ایک ساتھ اس شاندار سفر میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ بعد از پیدائش مسحور کن نہیں ہوتا لیکن یہ خوبصورت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Kajal Aggarwal Announces Baby's Name: کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کے نام سے پردہ اٹھایا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے 19 اپریل کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ جوڑے نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حمل کی اطلاع دی تھی۔ کاجل اگروال اور گوتم کچلو کی شادی 30 اکتوبر 2020 کو ہوئی۔ دونوں کی یہ شادی ایک نجی تقریب میں منعقد کی گئی جس میں صرف خاندان اور قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details