اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 12:30 PM IST

Updated : Jan 16, 2024, 7:52 PM IST

ETV Bharat / entertainment

فلم '12ویں فیل' کی کامیابی کے بعد اداکار وکرانت میسی 'دی سابرمتی رپورٹ' میں بھی نظر آئیں گے

Vikrant Massey Upcoming Movies فلم '12ویں فیل' کی کامیابی کے بعد اداکار وکرانت میسی ایک بار پھر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اب فلم 'دی سابرمتی رپورٹ' میں جنوبی اداکارہ راشی کھنہ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

Actor Vikrant Massey upcoming movies
'12ویں فیل' کی کامیابی کے بعد وکرانت میسی 'دی سابرمتی رپورٹ' میں نظر آئیں گے

ممبئی: وکرانت میسی ان دنوں اپنی نئی فلم '12ویں فیل' کی کامیابی سے کافی خوش ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت کے بعد وہ 'دی سابرمتی رپورٹ' نامی نئے پروجیکٹ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں وکرانت، رِدھی ڈوگرا اور راشی کھنہ کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ یہ ایکتا کپور کے بالاجی موشن پکچرز کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جو بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ کا ایک ڈویژن ہے۔

بالاجی پروڈکشن ہاؤس نے 15 جنوری کو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر 'دی سابرمتی رپورٹ' کا موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔ فلم کے پرومو کو شیئر کرتے ہوئے بالاجی نے پوسٹ میں لکھا کہ 'ایک ان کہی کہانی کے ساتھ تاریخ سے پردہ اٹھانے کے لیے تیار ہوجائیں۔ سابرمتی رپورٹ 2002 کے واقعے کی ایک دلچسپ کہانی ہے، جس نے پورے ملک پر انمٹ نشان چھوڑے ہیں۔'

'دی سابرمتی رپورٹ' کے ساتھ موشن پوسٹر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی دی گئی ہے۔ یہ 3 مئی 2024 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری رنجن چندیل نے کی ہے۔ ایک بیان کے مطابق یہ فلم 27 فروری 2002 کی صبح گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن کے قریب سابرمتی ایکسپریس میں پیش آنے والے سچے واقعات سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وکرانت میسی ورک فرنٹ

'12ویں فیل' نے وکرانت میسی کی قسمت بدل دی ہے۔ اس فلم کے بعد انہیں کئی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں۔ 'دی سابرمتی رپورٹ' کے علاوہ وہ تاپسی پنو کے ساتھ 'پھر آئے حسین دلروبا' میں نظر آئیں گے، جو جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Last Updated : Jan 16, 2024, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details