روہت شیٹی کی پہلی سیریز انڈیا پولیس فورس کی کاسٹ میں ایک تازہ ترین اضافہ کیا گیا ہے، فلم ساز نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے بھی اس سیریز میں کام کرنے والے ہیں۔ روہت شیٹی کی جانب سے پروڈیوس کردہ اور ان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ایکشن سیریز پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس سیریز میں فلم شیرشاہ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا دہلی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔ Vivek Oberoi in Rohit Shetty's Web Series
فلم کے میکرز کے مطابق انڈین پولیس فورس ملک بھر کے پولیس افسران کی بے لوث خدمات، ان کے عزم اور حب الوطنی کے جذبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے فلمایا جائے گا۔ شو میں اوبرائے، سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ ایک پولیس اہلکار کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ Vivek Oberoi joins Rohit Shetty's India Police Force
انسٹاگرام پر روہت شیٹی نے اوبرائے کے پروجیکٹ میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور شو کے سیٹ سے ان کی تصویر بھی شیئر کی۔ فلمساز نے اس پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ' ملئیے ہمارے اسکواڈ کے سب سے تجربہ کار سینئر افسر سے۔ خوش آمدید وویک!!! ۔ شیٹی اکثر پولیس افسر کی بہادری پر فلمیں بناتے رہتے ہیں، ان کی فلموں کی فہرست میں سنگھم، سمبا اور سوریہ ونشی جیسی فلمیں شامل ہیں۔