ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان اداکار سلمان خان کو چند روز قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ صبح کی سیر کے دوران سلمان خان کے والد سلیم خان کو سمندر کے کنارے پر ایک خط ملا جس میں انہیں اور ان کے بیٹے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس دھمکی کے بعد سلمان نے اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی۔ اب ممبئی پولیس نے اسے لائسنس دے دیا ہے۔ After Receiving Threat Letter Salman Khan Gets Arms License
ذرائع نے بتایا کہ سلمان کو اسلحہ کا لائسنس تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد جاری کیا گیا اور ان کے نمائندے نے کمشنر آفس سے تمام دستاویزات لے لیے ہیں۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد سے ہی اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، سلمان خان نے اپنی گاڑی کو بھی بلٹ پروف بھی کر لیاہے۔