ممبئی (مہاراشٹر): سپر اسٹار اکشے کمار کی آئندہ سائیکولوجیکل تھرلر 'کٹپتلی' 2 ستمبر کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ انڈسٹری کے تجربہ کار واشو بھگنانی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو بیل باٹم سے مقبول ہوحی ہدایتکار رنجیت ایم تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔Cuttputlli Release on OTT
فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے کمار نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ریلیز کی تاریخ شیئر کی۔ اداکار نے فلم کے ایک ٹیزر کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے "یہ کھیل پاور کا نہیں، مائنڈ کا ہے۔ اور اس مائنڈ گیم میں آپ اور میں سب کٹپتلی ہیں'۔ فلم دوستمبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی'۔Cuttputlli Release on OTT
ایک ویلن ریٹرنز اور بیل باٹم جیسی فلموں کے اسکرین پلے اور مکالمے لکھنے والے عاصم اروڑہ نے اس فلم کا اسکرین پلے لکھا ہے۔ فلم کی سینماٹوگرافی نیشنل ایوارڈ یافتہ سینماٹوگرافر راجیو روی نے کی ہے۔ اس فلم کو جیکی بھگنانی اور دیپشیکھا دیشمکھ نے اپنے بینر پوجا انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اکشے کی ریلیز ہوئی آخری تین فلموں کی باکس آفس پر ناکامیابی کی وجہ سے کٹپتلی کے میکرز نے فلم کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکشے کی حالیہ ریلیز رکشا بندھن سمیت سمراٹ پرتھیوراج اور بچن پانڈے ٹکٹ کھڑکی پر بری طرح ناکام رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Laal Singh Chaddha Box office day 1: رکشا بندھن کے مقابلے لال سنگھ چڈھا کی کمائی بہتر