حیدرآباد: سپر اسٹار سلمان خان رواں سال 27 دسمبر کو 57 سال کے ہو گئے ہیں۔ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے اپنے بھائی کے لیے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ایک سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا۔ ستاروں سے سجی اس سالگرہ تقریب میں فلمی دنیا کے تمام نامور چہروں کا دلکش روپ نظر آیا۔ وہیں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ رشتے میں رہ چکی سنگیتا بجلانی نے بھی سلمان کی سالگرہ تقریب میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اب اس تقریب سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان، سنگیتا کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Salman Khan 57th B'day
پیر کی رات ارپیتا کی باندرہ رہائش گاہ پر کئی فلمی ستاروں کی جگمگاہٹ دیکھنے کو ملی۔ اب اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں شاہ رخ خان سے لے کر کارتک آرین سمیت کئی مشہور ہستیوں کو سلمان کا یہ خاص دن ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ سلمان خان کی گرل فرینڈ یولیا ونتور کو اس پارٹی میں خوبصورت گلیمرس لباس میں دیکھا گیا وہیں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا نے نیلے رنگ کے لباس میں پارٹی میں شرکت کی۔یہاں تک سلمان پارٹی کے بعد سنگیتا کو ان کی کار تک پہنچانے کے لیے باہر بھی نکلے۔ جب یہ سابق جوڑا سنگیتا کی گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ اس دوران سلمان کو سنگیتا کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنگیتا کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔