حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار انو کپور سے آن لائن چوروں نے 4.36 لاکھ روپے لوٹ لیے لیکن پولیس کے ذریعہ کارروائی کرنے کے بعد انہیں 3.08 لاکھ روپے واپس مل جائیں گے۔ اداکار نے 'فوری اور موثر کارروائی' کے لیے ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔Annu Kapoor thanks Mumbai Police
ہفتہ کے روز انو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پولیس افسران کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اداکار نے لکھا کہ ' میرے بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرنے کے لیے اوشیوارا کی ممبئی پولیس، سائبر کرائم ونگ کا شکریہ'۔
رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح ایک شخص نے اداکار کو بینک ملازم بتاتے ہوئے فون کیا اور اداکار سے کہا کہ وہ اپنا کے وائی سی ( نو یور کسٹمر) اپ ڈیٹ کریں۔ جب انو نے شخص سے اس کا 'ایمپلائی نمبر' مانگا تو اس نے جعلی نمبر دے کر چند منٹوں میں کپور کے اکاؤنٹ سے 4.36 لاکھ روپے نکال لیے۔