حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار سارہ علی خان سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم کیدارناتھ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد پہلی بار ایک خاتون پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔ سارہ آئندہ فلم اے وطن میرے وطن میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔کرن جوہر کی اس فلم میں سارہ مجاہد آزادی اوشا مہتا کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔Ae Watan Mere Watan teaser
پیر کے روز میکرز نے اے وطن میرے وطن کا ٹیزر شیئر کیا۔ اس فلم میں سارہ اپنے کیریئر میں پہلی بار حقیقی زندگی کے ہیرو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جنہوں نے پہلے سمبا، کلی نمبر 1 اور اترنگی رے جیسی کمرشل فلموں میں کام کیا ہے۔ اوشا مہتا کی زندگی پر بننے والی فلم سارہ کی سنجیدہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو بھی جانچے گی۔
فلم کی کہانی ایک بہادر، شیر دل آزادی پسند جنگجو کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی سال 1942 میں بھارت چھوڑو تحریک کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ اے وطن میرے وطن سچے واقعات سے متاثر ایک ڈرامہ فلم ہوگی۔ فلم کی کہانی کو دراب فاروقی اور کنن ائیر نے لکھی ہے۔ میکرز نے گزشتہ دسمبر میں اے وطن میرے وطن کی شوٹنگ مکمل کی۔
دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری کنن آئیر نے کی ہے۔ ایمیزون اوریجنل مووی پر ریلیز ہونے والی یہ فلم 240 سے زائد ممالک اور خطوں میں پرائم ممبرز کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ سارہ کے پاس کئی دیگر فلمیں بھی ہیں، جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ وہ پون کرپلانی کی فلم گیس لائٹ میں وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ لکشمن اٹیکر کی اگلی فلم میں وکی کوشل کے شاتھ اور میٹرو : ان دنوں میں آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں، جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔
مزید پڑھیں:Sara Ali Khan New Movie: سارہ علی خان نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا